میڈیسن سانز فرنٹیرکی جانب سے بلو چستان میں17سال سے جاری طبی خدمات کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد

بدھ 14 نومبر 2018 23:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) میڈیسن سانز فرنٹیرکی جانب سے صوبہ بلو چستان میں17سال سے جاری طبی خدمات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا سیمینار میں سیکریڑی صحت ،میئرکوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ،ڈائریکٹر محکمہ صحت اور محکمہ صحت ودیگر آفیسران اورلوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت حافظ محمد ماجد نے کہا کہ ایم ایس ایف کی جانب سے صوبہ بلو چستان میںطبی خدمات گرانقدہیں انہوں نے کہاکہ بلو چستان ایک وسیع ورعریض صوبہ ہے محدود وسائل کے باوجود حکومت کی کوشش ہے کہ تمام دور داراز علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوںنے کہاکہ ایم ایس ایف کے ساتھ ملکر محکمہ صحت صوبے کے تمام دوردراز علاقوں تک طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کرے گی اس موقع پر ایم ایس ایف کی صوبے میں نمائندہ نے کہا کہ ہماری تنظیم صوبے کے دوردراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو ادویات کی مفت فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے تاکہ ان علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہرسال اوسطاًایم ایس ایف بلو چستان میں 10000بچوں کی پیدائش میں طبی معاونت فراہم کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ حاملہ مائوں کو 30000طبی مشاورتیں فراہم کی جاتی ہیں12000غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کا علاج کیا جاتاہے 2000خواتین اور بچوں کو ہسپتالوں میںداخل کیاجاتاہے 8000زخمی مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور 1000خون کی منتقلیاں کی جاتی ہیں دیگر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایس ایف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی عالمی تنظیم ہے جوجنگی تنازعت ،وبائو،قدرتی آفات سے متاثر ہ اور طبی سہولیات تک محدود رسائی والے افراد کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرتی ہے یہ تنظیم تمام سہولیات مفت فراہم کرتی ہے جس کیلئے عطیات دنیابھر کے عام لوگوں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔

قبل آزیں شرکاء کو ایم ایس ایف کی 17سالہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں