جرائم کے خلاف لیویز فورس کو متحرک کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 14 نومبر 2018 23:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر پسنی کیپٹن جمیل احمد بلوچ نے گذشتہ رات مکران کوسٹل ہائی وے پر مال بردار ٹرک سے برآمد ہونے والی منشیات کے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پسنی لیویز فورس کو خفیہ اطلاع ملی کہ سمندری راستے سے بیرون ملک سے اسمگل ہونے والی شراب کوسٹل ہائی وے کے راستے اندرون ملک لے جایاجارہا ہے جس پر لیویز فورس نے مکران کوسٹل ہائی وے پر زیروپوائنٹ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تو اورماڑہ کی جانب سے آنے والے ایک مال بردار ٹرک کی تلاشی لی گئی جس پر پرچون کے سامان کے نیچے چھپائی گئی شراب اور بیئر کی 18 سو بوتلیں برآمد کی گئیں ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے برآمد ہونے والی شراب بیئر اور ٹرک کو اپنے تحویل میں لے لیا ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن جمیل احمد کا مزید کہنا تھا جرائم کے خلاف لیویز فورس کو حکومت بلوچستان کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر گوادر کی خصوصی ھدایت پر متحرک کردیا گیا ہے بی ایریا سے جرائم کی بیخ کنی کرنے کیلئے لیویز فورس کا چیک پوسٹوں کے ساتھ گشت جاری ہے کیپٹن جمیل احمد بلوچ کا مزید کہنا تھا منشیات معاشرے کا ناسور اور ام الجرائم ہے جس کے باعث جرائم معاشرے میں سراعیت کرتے ہیں منشیات کے عادی افراد اپنے نشہ پتہ کے حصول کیلئے جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں اس لئے حکومت بلوچستان کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے منشیات کے خلاف کارروائی کے سخت اقدامات دیئے ہیں جس کی روشنی میں لیویز فورس پسنی متحرک ہوکر منشیات اسمگلنگ سمیت تمام جرائم کے خلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے وہ دن بھی دور نہیں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں