کوئٹہ:حلقہ پی بی 5 دکی میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی فتح محمد ناصر یوسی چیئرمین ناصر آباد عنایت اللہ ناصر اور عبدالرشید ناصر سمیت 16 نامعلوم افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج

جمعرات 15 نومبر 2018 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) حلقہ پی بی 5 دکی میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی فتح محمد ناصر یوسی چیئرمین ناصر آباد عنایت اللہ ناصر اور عبدالرشید ناصر سمیت 16 نامعلوم افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق دکی میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی فتح محمد ناصر ، یو سی ناصر آباد کے چیئرمین عنایت اللہ ناصر اور عبدالرشید ناصر نے دیگر 16 نامعلوم افراد کے ہمراہ ڈی سی آفس میں کار سرکار میں مداخلت کی مقدمہ 353 ,186,504,506 الیکشن ایکٹ 2017 اور دہشتگردی کے دفعات 7ATA کے تحت درج کرلی گئی ہے مقدمے میں ڈی سی آفس میں کار سرکار میں مداخلت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے دفعات بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں