کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 17نومبرکو مری آبادگرڈکے سٹی فیڈرصبح10بجے تا ایک بجے دن ۔انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 18نومبرکو (بروزاتوار)شیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے جبل نور، کڈنی، نوحصار، چشمہ، کچلاکII، ایف سی، بیوٹمز، ریگی، خروٹ آباد،دوستین اور واپڈاہسپتال فیڈروں سے صبح10بجے تا ایک بجے دن جبکہ اسی گرڈکے ائیرپورٹ، واسا، پی اے ایف، ویسٹرن بائی پاس، کچلاکI، سی ٹی ایس، عمر، اغبرگ اور ٹی پی ایس کالونی فیڈروں سے ایک بجے دن سے چاربجے شام تک بجلی بندرہے گی نیز اِسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈرسے 12بجے تا 3بجے سہ پہر جبکہ مری آبادگرڈکے گلستان اور سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے سہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 19نومبرکو سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرصبح9بجے سے دن 12بجے تک،شیخ ماندہ گرڈکے نوحصار اور اغبرگ فیڈروں سے 12بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ مری آبادگرڈکے طوغی فیڈرایک بجے دن سے چاربجے شام تک نیز گنداخہ گرڈسے صبح9بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی جاتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں