گزشتہ کئی سالوں سے ہزارگنجی زون میں ایک انچ کی بھی الاٹمنٹ نہیں کی گئی،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارگنجی زون اور آل بلوچستان گڈز ٹرک اونرایسوسی ایشن کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہزار گنجی میں منعقد ہوا ،اجلاس میں آل بلوچستان گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نورمحمد شاہوانی ومرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی زون کے مرکزی صدر سید عبدالخالق آغا ،حاجی نواب خان کاکڑ ،عبدالسلام بادینی ،سید قدیم آغا،حاجی صدرکاکڑ ،حاجی مرتضی خان نورزئی،میر ابراہیم بلوچ،حاجی موسی خان اچکزئی اور تمام کابینہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں مشترکہ طورپر بیان جارکرتے ہوئے کہاکہ پچھلے 7,8سالوں سے پورے ہزارگنجی زون میں ایک انچ کی بھی الاٹمنٹ نہیں کی گئی اور موجودہ جو بھی تعمیراتی کام حالیہ دنوں میں ہوا ہے یا جاری ہے یہ سب محکمہ کیو ڈی اے کے قوانین کے مطابق منظور شدہ ہے مگر ایک نام نہاد کاغذی تاجر تنظیم جسکی حیثیت 3نومبر کی شٹر ڈائون ہڑتال میں تمام کوئٹہ شہر میں عیاں ہوچکی ہے کی طرف سے محکمہ کیو ڈی اے پر نئی الاٹمنٹ کا واویلا کرکے اور ہزار گنجی زون میں تعمیراتی کاموں کے حوالے سے اخباری بیانات شائع کرنا صرف اور صرف جھوٹ کا پلندہ ہے کیونکہ اس تنظیم کے چند کارندوں کو بھتہ نہ دینے پر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ،حاجی نور محمد شاہوانی نے اس موقع پر کہاکہ ہزار گنجی کے ٹرانسپورٹرز اور تاجر متحد ہے اور کسی بھی چینکی ہوٹل والے نام نہاد تاجر شہر میں بیٹھ کر ہزار گنجی میں دال پکانے اور بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہزار گنجی میں بھتہ خوری کرنے نہیں دیں گے اور ہماری محکمہ کیو ڈی اے اور دیگر اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ان نام نہاد تنظیم کے اخباری بیانات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں