کوئٹہ طلباء تنظیموں پر مشتمل اسٹوڈنٹس الائنس کا اجلاس

بلوچستان بھر کے طلبا کو درپیش مسائل بلخصوص جامعہ بلوچستان میں جاری طلبا کش اقدمات کا جائزہ، طلبا کو درپیش مسائل پر تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

جمعہ 16 نومبر 2018 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) مختلف طلباء تنظیموں پر مشتمل اسٹوڈنٹس الائنس کا اجلاس بی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جسمیں بلوچستان بھر کے طلبا کو درپیش مسائل بلخصوص جامعہ بلوچستان میں جاری طلبا کش اقدمات کا جائزہ لیا گیا اور حکمت طے کرلی گئی اور طلبا کو درپیش مسائل پر تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے طلبا اتحاد لاپتہ بلوچ افراد کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی یے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر حل کیا جائے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان میں طلبا گذشتہ کئی عرصے سے مختلف مشکلات کا شکار ہے یونیورسٹی انتظامیہ بجائے طلبا کے مسائل حل کرنے کے طاقت کا استعمال کرکے طلبا کے جائز آواز کو دبا رہی یے یونیورسٹی میں طلبا کو سیاسی بحث و مباحثے کی اجازت تک نہیں نہ فیسوں میں اضافہ امتحانات میں طلبا کو غلط طریقے سے فیل کرنے کا سلسلہ صرف فیس لینے کے لئے شروع کی گئی یے طلبا تنظیموں کے اتحاد کا مقصد مشترکہ نکات کے لئے آواز بلند کرنا ہے تاکہ طلبا کے خلاف غلط فہمیوں اور طلبا سیاست کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں