بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطالبے کی حمایت کردی

بلوچستان کو فراہم کئے گئے اربوں روپے کی تحقیقات و احتساب کا مطالبہ بھی جائز ہے ،، ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں ماضی میں جوکچھ ہو ااس سے محرومیوں کا درد بڑھا، سینیٹر انوار الحق کاکڑ

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) بلوچستان کے عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سینٹر انوارالحق کاکڑ نے وفاقی وزیرفواد چودھری کی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو فراہم کئے گئے اربوں روپے کی تحقیقات و احتساب کا مطالبہ بھی جائز ہے ،، ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں ماضی میں جوکچھ ہو ااس سے محرومیوں کا درد بڑھا ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوادچودھری کامطالبہ جائز ہے،اس سے مزید شفافیت آئیگی فوادچودھری کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوںبلوچستان کوفراہم کیے گئے اربوں روپے کی تحقیقات واحتساب کامطالبہ جائزہے،انہوں نے کہا کہ ہم شفافیت پریقین رکھتے ہیںماضی میں جو کچھ ہوااس سے محرومیوں کادردبڑھایہ اقدام اچھی حکمرانی اوربہترنظم ونسق کی جانب عملی قدم ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ مالیاتی امورکو بہتر بناکر ہی بہترنظم ونسق کی طرف عملی پیشرفت ممکن ہے ملکی نظام کوبہتر بنانے کے لیے شفافیت اولین شرط ہے احتساب اورتحقیقات سے قوم کوحقائق کا بھی علم ہوگا بلوچستان کو دیے گئے اربوں روپے کاآڈٹ ہونا چاہیے بلوچستان کے عوام کوان کاحق دلانے میں مددملے گی فوادچودھری کامطالبہ جائز ہے،اس سے مزید شفافیت آئیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں