بلوچستان کی تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس،ایف بی آر اور کسٹم حکام سے بات چیت کیلئے 10رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) چیمبر آف کامرس ، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان ، ٹرانسپورٹ یونین ، سکریپ ایسوسی ایشن ، آل پاکستان ٹرانسپورٹ ٹرالر ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی جمعہ خان کی صدارت میں ہوا اجلاس میںمرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، ٹرانسپورٹ یونین ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد شاہوانی، اسکریپ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نبی بخش پرکانی سمیت دیگر تاجر وٹرانسپورٹ برادری بھی موجود تھی اجلاس میں ٹرانسپورٹروں کے معاملات پر غور وخوص کیا گزشتہ دنوں آل پاکستان ٹرانسپورٹ ٹرالر ایسوسی ایشن کیساتھ ہونیوالے تنازعہ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر اور کسٹم حکام سے بات چیت کے لئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی مذکورہ کمیٹی ایف بی آر کے چیئرمین اور کسٹم حکام سے ملاقات کرینگے اور تمام تر صورتحال سے ایف بی آر اور کسٹم کو آگاہ کرینگے آل پاکستان ٹرانسپورٹ ٹرالر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ اگر اس کے باوجود ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پھر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ ہم چا ہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام وتفہیم ومذاکرات کے ذریعے حل ہوں اگر پھر بھی کسٹم حکام نے کمیٹی کیساتھ مذاکرات نہیں کی تو سخت لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں