کوئٹہ ،ْ مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ،ْچار زخمی

اتوار 18 نومبر 2018 17:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کیم طابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرنا شروع کردئیے جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں