کوئٹہ، بلوچستان مرکز سے حساب کتاب کرنے بیٹھ جائے تو پچھلے 71 سالوں میں وفاق کے ذمے ہزاروں ارب نکل آئیں گئے، سعید احمد ہاشمی

وفاق تو صرف سوئی گیس کا حساب نہیں چکا سکتا ہے آج سوئی کے گیس ذخائر ختم ہونے کو ہیں اور یہ ذخائر ملکی ترقی و خوشحالی میں استعمال ہوئے، بانی بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 18 نومبر 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور سابق سینٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلوچستان میں گذشتہ دس سالوں کے دوران 1500 ارب روپے بلوچستان کو دئیے جانے کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلوچستان مرکز سے حساب کتاب کرنے بیٹھ جائے تو پچھلے 71 سالوں میں وفاق کے ذمے ہزاروں ارب نکل آئیں گئے وفاق تو صرف سوئی گیس کا حساب نہیں چکا سکتا ہے آج سوئی کے گیس ذخائر ختم ہونے کو ہیں اور یہ ذخائر ملکی ترقی و خوشحالی میں استعمال ہوئے لیکن صوبے کی تین چار اضلاع کے علاوہ پورا بلوچستان اس محروم ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک وفاقی وزیر کے اسطرح کے بیانات بلوچستان کے احساس محرومی میں ڈوبے ہوئے لوگوں کے جذبات کو مزید مجروع کرنے کے مترادف ہے اس طرح کے بیانات سے نہ صرف جمہوریت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں بلکہ ملکی یکجہتی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو ایسے دوستوں کے ہوتے ہوئے سیاسی مخالفین کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر وفاق کے پاس بلوچستان کے معاملات کو بہتر طور پرسمجھنے والے سیاسی منتخب نئمائندوں کی کمی ھے تو بلوچستان عوامی پارٹی یہ کمی دور کرنے کیلئے تیار ہے ہم اپنے منتخب نئمائندے حکومت کی مدد کیلئے دینے کو تیار ہیں جو بلوچستان کے معاملات کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں جس سے وفاق اور صوبے کے درمیاں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں