وزیر اعلیٰ بلوچستان کا الحاج عبدالوہاب کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 18 نومبر 2018 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے معروف عالم دین اور عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا الحاج عبدالوہاب کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے لئے عظیم نقصان قراردیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مولانا عبدالوہاب نے اپنی تمام زندگی دین اسلام کی تبلیغ کے لئے وقف رکھی اور ان کی کاوشوں سے بے شمار غیرمسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوئے‘ دین اسلام کے لئے ان کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں