کوئٹہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کی سابق ایس پی شہید نعیم خان کاکڑ کے بہیمانہ قتل کی مذمت

پیر 19 نومبر 2018 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی نے سابق ایس پی شہید نعیم خان کاکڑ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید نعیم خان کاکڑ ایک ایماندار اور ملنسار پولیس آفیسر تھے اس کی شہادت سے پیدا ہونیوالی خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچا دیں انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سابق ایس پی نعیم خان کاکڑ کی بہمانہ قتل کی خدمت کر تے ہیں اس بزدلانہ فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سابق ایس پی نعیم خان کاکڑ کی بہمانہ قتل کی بھر پور الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے اس بزدلانہ ، سفا کانہ ، غیر انسانی فعل قرار دی تے ہوئے کہا کہ اس دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہید ایس پی نعیم خان کاکر نہایت ایماندارپولیس آفیسر تھے انتظامیہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ آئندہ اس قسم کی واقعات رونما ہوں بیان میں متاثرہ خاندان سے تعزیت کاا ظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی شہید سابق ایس پی نعیم خان کاکڑ کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبرووجمیل عطا فر مائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں