کوئٹہ،سنڈیمن صوبائی اسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر نجی سکیورٹی ادارے بانڈز سیکورٹی ایجنسی سے معاہدہ منسوخ

پیر 19 نومبر 2018 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) سنڈیمن صوبائی اسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر نجی تحفظاتی ادارے بانڈز سیکورٹی ایجنسی سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا جبکہ مسلسل غیر حاضری پر 9 خاکروب ملازمت سے برخاست کردئیے گئے میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مرکز میں واقع سول اسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی کی غیر تسلی صورتحال کے تناظر میں بانڈز سیکورٹی ایجنسی سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ فعال و پیشہ ورانہ استعداد کار کی حامل سیکورٹی ایجنسی کی خدمات کے حصول کے لئے صاف و شفاف طریقے سے ازسر نو ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ سیکورٹی کی مد میں پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسی کے 68 اہلکاروں کو لگ بھگ 18 لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں ادا کئے جارہے تھے تاہم عملا محض چند اہلکار سیکورٹی پر معمور تھے ایسی صورتحال میں عوام کو ناقص سیکورٹی اقدامات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا انہوں نیکہا کہ سول اسپتال کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا مصلحتوں سے نکل کر عوام کے مفاد میں سخت فیصلے کرنے ضروری ہیں مسلسل غیر حاضری پر 9 خاکروب ملازمت سے برخاست کردئیے گئے ہیں جبکہ دیگر مقامات پر تعینات سول اسپتال کوئٹہ کے تمام اہلکاروں کو اصل جائے تعیناتیوں پر طلب کر لیا گیا ہے مقررہ وقت پر جائے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے تمام اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا انہوں نیکہا کہ سول اسپتال کوئٹہ میں نجی گاڑیوں کی پارکنگ کے باعث صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اس سے قبل لیاقت بازار کے تاجر اپنی گاڑیاں سول اسپتال کے احاطے میں گاڑیاں پارک کرکے اپنی دکانوں پر مصروف کاروبار ہوتے تھے اور اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہوں نیکہا کہ سول اسپتال کوئٹہ میں اصلاحات کا تسلسل جاری رہے گا اور ادارے کو مثالی سرکاری شفاخانہ بنائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں