ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کا مشترکہ اجلاس ، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرکے مسائل سے آگا کرنے کا فیصلہ

پیر 19 نومبر 2018 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ ملک محمد عثمان اچکزئی کی صدارت میں پیر کو بلوچستان کے 20سے زائد ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کرکے انہیں ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کے مسائل ،چھ ماہ سے بند ملازمین کی تنخواہوں اور چیئرمینوں کے اعزازیہ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کے بجٹ 2018-19ء پر بھی غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ جلد ہی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جائے گی اوران سے بجٹ ریلیز کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمینوں اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے جائیں گے لیکن تاحال اس پرعملدرآمد نہیں ہوا۔ ملک عثمان اچکزئی نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے بعد بھی مسائل حل نہیں ہوئے تو احتجاجی تحریک چلانے پرغور کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں