ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد نے غیر ملکی قرار دیئے جانے کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پیر 19 نومبر 2018 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد نے غیر ملکی قرار دیئے جانے کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روزاحمد علی کوہزاد کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی محکمہ داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں غیر ملکی قرار دیا جانا 1973 کے آئین کی خلاف ورزی ہے، تمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود میرے خلاف فیصلہ دیا گیا، درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر میری پاکستانی شہریت بحال کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 25جولائی کے عام انتخابات میں احمد علی کوہزار حلقہ پی بی 26سے کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہیں غیر ملکی ہونے کی بناء پر اسمبلی نشست سے برطرف کیا گیا تھا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں