الیکشن ٹربیونل میں رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر عمرانی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

متعدد درخواستوں پر گواہان کے بیانات پر جرح مکمل

پیر 19 نومبر 2018 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) الیکشن ٹربیونل میں رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر عمرانی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، متعدد درخواستوں پر گواہان کے بیانات پر جرح مکمل،تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن ٹریبونل میں این اے 268 سے کامیاب بی این پی کے ہاشم نوتیزئی کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق سردار فتح حسنی کی درخواست پر سماعت میں درخواست گزار سردار فتح محمد حسنی کے بیان پر جرح مکمل کی گئی اور درخواست پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی گئی ، رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست میں درخواست گزار طارق محمود کے وکیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی استدعا کی تاہم رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے وکیل کا دوبارہ گنتی کرانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر کیس کا فیصلہ کیا جائے، بعدازاں الیکشن ٹربیونل نے فریقین کو دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ،رکن صوبائی اسمبلی سکندر عمرانی کے خلاف میرصادق عمرانی اور شوکت علی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کی حتمی بحث مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے رکن اسمبلی سکندر عمرانی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کے خلاف یعقوب بزنجو کی درخواست پر سما عت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے پیش کئے گئے گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی اور سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی،رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کے خلاف نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی درخواست پر سماعت کے دوران گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی اور مزید گواہان پیش کرنے کیلئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی،رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے خلاف منظور بلوچ کی درخواست پر سماعت رکن قومی اسمبلی کے وکیل کی عدم پیشی کی بناء پر سماعت بغیر پیش رفت کے آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی، رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین کے خلاف عیسٰی روشان کی درخواست پر سماعت دوران درخواست گزار عیسی روشان کے بیان پر جرح مکمل کر نے کے بعد سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی ،رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی کے خلاف اسفندیار کاکڑ کی درخواست پر سماعت درخواست گزار کی جانب سے گواہان کی عدم پیشی کی بناء پربغیر پیش رفت کے 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں