کوئٹہ، حکمران 1940 کی قرارداد پر عملدرآمد کریں تو ملک میں تمام مسائل ختم ہونگے ،نواب اسلم رئیسانی

پشتون اوربلوچ اپنے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کرینگے ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں توڑنے کی باتیں کبھی بھی نہیں کی اپنے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 19 نومبر 2018 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ اگر حکمران 1940 کی قرارداد پر عملدرآمد کریں تو ملک میں تمام مسائل ختم ہونگے پشتون اوربلوچ اپنے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کرینگے ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں توڑنے کی باتیں کبھی بھی نہیں کی اپنے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شہید ایس پی طاہر داوڑ کے حق میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے کچھ نہیں ما نگتے ہمیں اپنا حق دیا جائے تو ہم کبھی بھی ایسے بات نہیں کرینگے جس سے مسائل پیدا ہو حکمران اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے پر عمل پیرا ہے مگر اس کی اجازت ہم کسی صورت نہیں دینگے ہم ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں ملک توڑنے کی باتیں کبھی نہیں کی اور نہ ایسا سوچ سکتے ہیں مگر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہماری ذمہ داریوں میں سے ہے قومی وحدتوں کو فوری طور پر اختیار دیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم احتجاج کا رکھتے ہیں 1940 کی قرارداد پر عملدرآمد کر کے ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتے ہیں مگر حکمران ایسا نہیں کر تے جس کی وجہ سے ملک میں دن بدن مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اور حکمران اپنی ہی وعدوں پر عملدرآمد نہیں کر تے جس کی وجہ سے مسائل جنم لے سکتے ہیں خان آف قلات کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس معاہدے کے تحت ہمیں حقوق دیئے جائے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونوں کی اس غم میں برابر شریک ہے پشتون اور بلوچ ایک روح کی مانند ہے اور ہم مشترکہ طور پر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنے حقوق کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دے کر جدوجہد کریں انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری سوچ رکھتے ہیں پشتونوں اور بلوچوں کو دیوار سے لگانے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں