ضلع کوہلو میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ غیر حاضر اساتذہ سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 23:44

کوئٹہ۔19نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اس وقت اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر ہیں صوبائی وزیر صحت نے اچانک ڈگری کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء کی غیر حاضری پر کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہے، کالج انتظامیہ طلباء کی حاضری کو یقینی بنائے کالج اسٹاف کی کمی کو جلد دور کیا جائے۔

میر نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں غیر حاضر اساتذہ سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے ڈگری کالج کوہلو کے لئے دو بسیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں