اتحاد بین المسلمین سے ہی اسلام دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جا سکتا ہے،سید محمد رضا

منگل 20 نومبر 2018 19:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سابق وزییرقانون سید محمد رضا نے اپنے ایک بیان میں میں کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان واحد دینی سیاسی جماعت ہے جو ہزاروں بے گناہ شہداء کو دفنانے کے با وجود اتحاد امت کے لئے کوشاں دینی سیاسی جماعت ہے۔ عالم اسلام کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے والے نہ شیعہ ہے اور نہ سنی بلکہ استعماری قوتوں کے آلہ کار ہے تمام مکاتب فکر شیعہ سنی اپنی صفحوں اتحاد کا مظاہرہ کر کے اسلام دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں۔

پچاس سے زائد اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے افغانستان میں کئی سالوں سے جاری جنگوں میں اسلام دشمن قوتیں خصوصا''امریکہ اسرائیل اور انڈیا برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر پر 71 سالوں سے قابض انڈئن افواج کے مظالم اب بھی جاری ہے اقوام متحدہ نہتے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے اور اپنے ہی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے سے قاصر ہے۔سر زمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ اور اسلامی ممالک کی غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات انتہائی افسوس ناک اور نا قابل قبول عمل ہے۔

او آئی سی کے ممبر اسلامی ممالک مسلہ کشمیر افغانستان اور فلسطینوں کیلئے موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔اہل تشیع12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک پورے پاکستان میں برادران اہل سنت کیساتھ محافل میلاد اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں