مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے عہدیداروں کا نتخاب 23نومبر کو عمل میں لایا جائے گا

امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کو دھمکی آمیز پیغامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، عبدالقادر بلوچ

منگل 20 نومبر 2018 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے مشاورتی اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزنگ ممبر وصوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران جمال شاہ کاکڑ ، راحیلہ خان درانی کے علاوہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد یونس بلوچ صوبائی چیف کوارڈ ینٹر میر گوہر خان مینگل ، سردار اللہ داد خان بڑیچ ، شاکر محمد حسنی ، ملک ظاہرخان کاکڑ ، میر عبدالرحمان زہری اور سردار تاج محمد شریک ہوئے ۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی کونسل کے ممبران کی منظوری دی گئی اور متفقہ فیصلہ ہوا کہ 23نومبر بروز جمعہ صوبائی کونسل کے رجسٹرڈ ممبران پورے صوبے کے مختلف اضلاع سے موصول شدہ لسٹ کے مطابق پارٹی کے صوبائی عہدیداران بشمول صوبائی صدر وجنرل سیکرٹری کے عہدیداروںکا انتخاب کریں گے جوکہ براہ راست ممبران کے ووٹ کے ذریعے خفیہ رائے شماری سے منتخب ہونگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہمرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرراحیلہ خان درانی ، چیف پرائزیڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گی ۔جبکہ ان کے ساتھ میر گوہر خان مینگل ، ملک ظاہر خان کاکڑ ، میر عبدالرحمان زہری ممبرز ہونگے ،جوکہ 22نومبر بروز جمعرات صبح 11بجے سے شام 5بجے تک اُمیدواروں سے ایم پی MPAہاسٹل کمرہ نمبر 12میں کاغذات نامزدگی وصول کریں گے جبکہ 23نومبربروز جمعہ صبح 10بجے تک اُمیدواران اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔

اُمیدواروں کے کاغذات کے نامزدگی کی جانچ پڑتال اِسی دن 11بجے ہوگی جس کے بعد حتمی اُمیدواروںکا فہرست جاری کیا جائے گا ۔ اِسی دن 12بجے سے شام 3بجے تک رجسٹرڈ ممبران صوبائی کونسل اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے جن کے بعد حتمی نتائج جاری کیا جائے گا ۔ تمام ممبران کو اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا ۔ بغیر شناختی کارڈ اور لسٹ میں نام نہ ہونے کی صورت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔اجلاس میں امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کو دھمکی آمیز پیغامات کی پرزور مذمت کی گئی ، اور ایکطرفہ احتساب کو جواز بناکر پارٹی رہنماؤں کی کردار کشی کی بھی مذمت کی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں