علماء من و امان کے قیام ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار مؤثر طریقے سے اد ا کریں،گورنر بلوچستان

منگل 20 نومبر 2018 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے علماء کرام پر زور دیا ہے کہ وہ امن و امان کے قیام ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار مؤثر طریقے سے اد ا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاںجماعت الحدیث کے صوبائی امیر مولانا علی محمد ابو تراب کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنر بلوچستان کو اپنی جماعت اور بالخصوص سلفیہ ریزیڈیشنل اسکول کی کار کردگی سے آگاہ کیا ۔ وفد نے دین مبین اسلام کی حقانیت اور اپنے تعلیمی ادارے کو وسعت دینے کے حوالے سے سیمینار اور دورے کی دعوت بھی دی ۔ گورنر بلوچستان نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ وفد مولانا عبدالرزاق خارانی ، مولانا زکریا ذاکر ، مولانا حزب اللہ عثمانی ، نجیب اللہ عابد ، حاجی عبداللہ نورزئی ، انجینئر فرحان انصاری اور پروفیسر عبدالشکور انصاری پر مشتمل تھا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں