وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو کے ما بین ون پوائنٹ ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہو سکا

جام کمال سے ثالث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دس روز کی گارنٹی لی تھی، ذرائع

اتوار 9 دسمبر 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی ، اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ما بین ون پوائنٹ ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہو سکا ایک بار پھر شدید اختلافات کے بادل منڈ لارہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ثالث چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے دس روز کی گارئنٹی لی تھی ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ون پوائنٹ ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہو سکا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میر عبدالقدوس بزنجو کے تحفظات پر دس روز کا ٹائم مانگا تھا جس پر چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے گارئنٹی لی تھی میر عبدالقدوس بزنجو کا ون پوائنٹ ایجنڈا علاقے کے معاون خصوصی کا تھا دس روز سے زائد دن گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا ایک بار پھر شدید ناراضگی اوروعدہ خلافی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں