ملک میں پانی کی شدید قلت ہے ڈیموں کی تعمیر میں قوم نے جس طرح ساتھ دیا یقین ہے ملک میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا،چیف جسٹس آف پاکستان

ہماری کوشش ہے لو گوں کو انصاف فراہم کریں لوگوں کو انصاف دلانا ہمارے ذمہ داریوں میں شامل ہے ،میاں ثاقب نثار

اتوار 9 دسمبر 2018 22:30

-2018 کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی شدید قلت ہے ڈیموں کی تعمیر میں قوم نے جس طرح ساتھ دیا ہے ہمیں یقین ہے کہ ملک میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا بھاگ ناڑی میں پانی کی قلت کے بارے میں جو سوموٹو نوٹس لیا ہے تحصیل بھاگ اور ان کے ملحقہ علاقوںمیں بھی پانی کی فراہمی کے لئے بندوبست کرائیں گے بینچ اور بار کے تعاون سے ملک کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا عشائیہ میں سپریم کورٹ کے جسٹس جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سعید کھوسہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس طاہرہ صفدر اور دیگر ججز کے علاوہ بلوچستان ہائیکورٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی ، جنرل سیکرٹری نادر چھلگری ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ لو گوں کو انصاف فراہم کریں لوگوں کو انصاف دلانا ہمارے ذمہ داریوں میں شامل ہے سوموٹو نوٹس عوام کی بنیادی ضروریات پر لیتا ہوں کیونکہ اس وقت ملک میں پانی کی شدید قلت ہے اور ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سارے علاقے بنجر ہو تے جا رہے ہیں پانی کے مسئلے پر سابقہ حکومت کے نمائندوں کو طلب کیا اور ان سے بلوچستان اور خاص کر پانی کے مسئلے پر ان سے پو چھا گیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تحصیل بھاگ ناڑی میں پانی کی عدم فراہمی پر بھی نوٹس لیا گیا ہے بھاگ ناڑی میں لوگ مضر صحت پانی استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف وبائی امراض پھیل چکی ہے تحصیل بھاگ ناڑی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی کا بندوبست کرائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بینچ اور بار ایک پیج پر ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بار کو ساتھ لے کر ملک میں عوام کے جو مسائل ہے ان کو حل کرنے میں مدد مل سکے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ودیگر ججز وکلاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام وکلاء اور بار ایسوسی ایشنز آپ کے ساتھ ہے اور قدم بہ قدم آپ کے اچھے اور نیک کاموں کی تائید کرینگے ہم یہی چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کریں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہم مدد کریں کیونکہ وکلاء بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے اور ہم چا ہتے ہیں کہ ملک کی ترقی میں وکلاء ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں