ایف آئی اے کوئٹہ کا چھاپہ ،ہنڈی کاکاروبارو کرنیوالی2ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقد،ایک کروڑ روپے کے چیک برآمد کرلئے گئے

اتوار 9 دسمبر 2018 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ایف آئی اے کوئٹہ نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کا رروائیوں کا آغاز کر دیا چھاپے کے دوران افغان باشندے سمیت دو ملزمان گرفتار ملزمان سے 15 لاکھ روپے نقد ایک کروڑ روپے چیکس برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کر تے ہوئے کوئٹہ کے اہم کاروبار مرکز پر چھاپے کے دوران افغان باشندے سمیت دو ملزمان گرفتار ملزمان سے 15 لاکھ روپے نقد ایک کروڑ روپے کے چیکس برآمد کر لیا ملزمان غیر قانونی طور پر ایران اور افغانستان رقم بھیجتے تھے یاد رہے تھے کہ وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں کو ہدایات جاری کی تھی کہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کی جائے جبکہ کا رروائی کمرشل بینک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیق الرحمان شا ہوانی کی سر براہی میں کی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں