کوئٹہ میں بجلی بندش کاشیڈول

پیر 10 دسمبر 2018 19:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں11دسمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈفیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک نیز سورج گنج بازارفیڈرسے شام 5بجے تا شام7بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں13دسمبرکوکوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈرصبح11بجے تا دوپہر2بجے نیز اسی روز سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرسے دوپہر2بجے تا شام4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں