بلوچستان میں بھی تین روز انسدادپولیو مہم کا افتتاح

پیر 10 دسمبر 2018 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) بلوچستان میں بھی تین روز انسدادپولیو مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان جا کمال خان نے کیا رواں سال کے آخری پولیو مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکیسن کی جائے گی مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیس سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں ایک سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ وفاق سے بلوچستان کے عوامی نوعیت کے منصوبوں پر بات ہوئی ہے صوبے کا پچاس فیصد حصہ بھی نیشنل گریڈ سے منسلک نہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں بلوچستان کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں