خشک سالی سے کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی، صوبائی ویراطلاعات

حکومت متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا، قحط سالی کے باعث نہیں بلکہ سرد موسم کے باعث لوگ گرم علاقوں میں نقل مکانی کر تے ہیں، میر ظہور بلیدی

پیر 10 دسمبر 2018 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میر سلیم کھوسہ ، صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خشک سالی سے بارہ اضلاع متاثر ہوئے ہیںان متاثرہ علاقوں میں انسانی جانوں کی ضیاع جیسے واقعات یا اس سے متاثر ہونے سے متعلق کوئی انسانی ضیاع رونما نہیں ہوا اس حوالے سے جو خبریں سامنے آرہی ہے ان میں حقیقت نہیں ہے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے قحط سالی کے باعث لوگ نقل مکانی نہیں کر چکے ہیں بلکہ سرد موسم کے باعث لوگ گرم علاقوں میں نقل مکانی کر تے ہیں صوبائی حکومت نے رورل ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت پانچ ارب روپے کی منظوری دی ہے جو کہ ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں تمام اضلاع میں پانی ، صحت اور تعلیم پر خرچ کئے جائینگے ان خیالات کا اظہا رپی ڈی ایم اے آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا اس موقع پرڈی جی پی ڈیم اے محمد طارق اور کمشنر رخشان ڈویژن منیر احمد ناصر موجود تھے انہوںنے کہا ہے کہ تاریخ میں بلوچستان میں خشک سالی کا سب سے بڑا دورانیہ تقریبا1945-55 تھا جو کہ دس سال بنتے ہیں اس کے بعد1997 سی2003 تک کا ہے اب تک بلوچستان میں تقریبا18 سی20 بار خشک سالی آئی ہے بلوچستان میں ہر 39 ماہ بعد خشک سال کا ایک دورانیہ آتا ہے اس کی وجہ بارش کا کم ہونا اور پانی کا گرائونڈ لیل نیچے جانا ہے اس وقت بلوچستان کے کئی اضلاع میں خشک سالی ہے جس کی وجہ پہلے بتا چکا ہوں پی ڈی ایم اے نے تمام ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرز اور تمام کمشنرز سے رپورٹ مانگی ہے جن اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز نے رپورٹس بھیجی ہیں ان کو متاثرہ خاندان کیلئے ریلیف کا سامان ان کی ڈیمانڈ کے مطابق بھیجا جا رہا ہے اب تک رپورٹ کے مطابق11 اضلاع نو شکی، چاغی، خارنا، واشک، پنجگور، جھل مگسی، کچھی، موسیٰ خیل، ہرنائی، سبی اور ژوب میں تقریبا 346,114 آبادی تقریب پچاس ہزار خاندانوں پر مشتمل ہے جو کہ متاثر ہوئے ہیں یہ آبادی بلوچستان کے تقریباً24تحصیل اور68 یونین کونسلز اور1099 گائوں پر مشتمل ہے پی ڈی ایم اے نے اب تک28500 فیملز کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈیمانڈ پر14000 متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن بھیج دیا گیا ہے پی ڈی ایم ے بلوچستان اس قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اضلاع کو ان کے ڈیمانڈ کے مطابق جروری اشیاء مہیا کی جا رہی ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں