شفافیت کے بہانے بلوچستان کے بڑے منصوبوں کی کٹوتی قابل افسوس ہے، عبدالقادربلوچ

مسلم لیگ( ن) کے دور حکومت میں شامل منصوبوں پر کام کی بندش عوام دشمنی کے مترادف ہے

پیر 10 دسمبر 2018 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ شفافیت کے بہانے بلوچستان کے بڑے منصوبوں کی کٹوتی قابل افسوس ہے ، پہلے سے ہی بلوچستان کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے لیکن مسلم لیگ( ن) کے دور حکومت میں شامل منصوبوں پر کام کی بندش عوام دشمنی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ مزید منصوبوں کو شامل کرکے حقیقی تبدیلی کے وعدے وفا کرتے لیکن غریب عوام کو مزید ترقی سے روک دینا بلوچستان دوستی نہیں ۔ تمام بڑے بڑے منصوبوں کو نکال کر صرف من پسند منصوبوں کو شامل کرنے سے بلوچستان میں تبدیلی نہیں آئیگی ۔ کرپشن اور احتساب کے بہانے پارٹی اور قائدین کو ہراساں کرکے عوام کی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا ۔ پارٹی نے ہمیشہ شفاف احتساب کے عمل کی مکمل حمایت کی ہے ، اُنہوں نے پارٹی عہدیداروں ورکارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچاکر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ مسلم لیگ( ن) بلوچستان کو دوبارہ ترقی کے راہ پر گامزن کرسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں