ْکوئٹہ ،نجی تعلیمی اداروں پر بلاوجہ کے تجربات وپابندیاں نہ لگائی جائیں،ہدایت الرحمن بلوچ

بلوچستان میں تعلیم عام کرنے کیلئے تعلیمی اداروں اور تعلیم کی بہتری پر توجہ دی جائیں، ۔گھوسٹ سکولزوگھوسٹ ٹیچرزکی نشاندہی کرکے انہیں ختم کیا جائیں،جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 10 دسمبر 2018 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم عام کرنے کیلئے تعلیمی اداروں اور تعلیم کی بہتری پر توجہ دی جائیں ۔گھوسٹ سکولزوگھوسٹ ٹیچرزکی نشاندہی کرکے انہیں ختم کیا جائیں اور اس کی جگہ تعلیمیافتہ باصلاحیت نوجوانوں کو تعینات کی جائیں تعلیمی ترقی ہی خوشحالی اور اصل ترقی کا راستہ ہے ۔

نجی تعلیمی اداروں پر بلاوجہ کے تجربات وپابندیاں نہ لگائی جائیں اور نجی تعلیمی اداروں کو بدنام نہ کیاجائے ۔تعلیم ہی ترقی وخوشحالی کاراستہ ہے ۔سیاسی دینی جماعتوں میں جماعت اسلامی نے سب سے بڑھ کر قوم کی تعلیمی خدمات کی ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر میں سینکڑوں تعلیمی ادارے اورلاکھوں طلبہ وطالبات جماعت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں اب بھی داخل اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفترمیں نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان وذمہ داران عوام کو دینی وعصری معیاری تعلیم سے روشناس کرانے کیلئے کام کریں تعلیم کوکاروبار سمجھ کر خدمت نہیں کی جاسکتی ۔ ذمہ داران کوحالات کی تبدیلی ،عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام ،برائی ومنکرات وظلم اور کرپشن کے خلاف بھر کر دار ادا کرناہوگا لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے کی دعوت دیں ،جماعت اسلامی کرپشن وموروثیت وبدنامی ولوٹ مار سے پاک ملک کی سب سے بڑی حقیقی جمہوری اسلامی پارٹی ہے ۔

خاندانی قبضہ سے اس وقت پاکستان میں صرف جماعت اسلامی پاک ہے بار بارمختلف اعلیٰ سرکاری عہدوں پر رہنے کے باوجودجماعت اسلامی کے کسی بھی ممبر نے کوئی کرپشن نہیں کی اور عوامی خدمات کے دیانتداری سے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں بلوچستان کو ظلم وجبر سیاسی مالی اخلاقی کرپشن سے جماعت اسلامی پاک کریگی عوام نے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو آزمالیامگر نہ مسائل حل ہوئے اور نہ مثالی حکومت قائم ہوئی صرف وعدوں وبے عمل اعلانات کا سہارا لیا جارہا ہے ۔ہم اس ملک کو اسلامی وخوشحال بناکر عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں