کوئٹہ ، امریکہ کی خوشنودی کے لئے اپنے ہی ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ، مولانا عبدالواسع

فورسز سمیت عام شہریوں کے ایک لاکھ سے زائد جنازے اٹھائے گئے، دوسروں کی جنگ میں خود کو دھکیل کر آج دنیا میں بدنام بھی ہم ہیں اور دہشت گردی کا شکار بھی ہم ہیں،مرکزی رہنما جے یو آئی

پیر 10 دسمبر 2018 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک میں امریکہ کی خوشنودی کے لئے اپنے ہی ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا دوسروں کی جنگ میں خود کو دھکیل کر آج دنیا میں بدنام بھی ہم ہیں اور دہشت گردی کا شکار بھی ہم ہیں اربوں ڈالر کر نقصان اٹھایا فورسز سمیت عام شہریوں کے ایک لاکھ سے زائد جنازے اٹھائے گئے آج بھی امریکہ ہم سے خوش نہیں ہے اب امریکہ کو جواب دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں خطے اورخاص کر پاکستان میں جو تبدیلی آئی ہے اس حوالے سے کئی سوالات جنم لینے لگے اس وقت پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے دہشت گردی کے بارے میں عوام کی دو رائے تھیں ریاست اورعوام کی الگ الگ رائے تھی ریاست کہہ رہی تھی کہ دہشت گردی کے خلاف ہونی والی جنگ ہماری ہے لیکن عوام کی رائے تھی کہ ہمیں پرائے کی جنگ میں دھکیلا گیا مشرف کے دور حکومت کے بعد دو جمہوری حکومتوں نے بھی دوسروں کی جنگ کو اپنی جنگ قرار دیا جس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی جن میں فورسز اور عام شہری شامل ہیں شہید ہوئے ٹرمپ کا گزشتہ دنوں بیان آیا اور ملک پر سخت الزامات لگائے گئے کہ اربوں روپے لینے کے باوجود پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کوئی کام نہیں کیا ایک لاکھ پاکستانیوں کی شہادت اور اربوں روپے ڈالر کا جو نقصان اٹھایا گیا کیا یہ کم ہے اب موجودہ حکومت نے ٹرمپ کے خط کو بہانا بنا کر کہہ رہے ہیں کہ امریکہ نے ہمارے موقف کی تائید کر دی جمعیت علماء اسلام موجودہ حکومت کے اس رویہ کی مذمت کرتی ہے اورہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ملک اور قوم کے خلاف بڑی سازش ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں