کمشنرسبی ڈویژن سید فیصل شاہ اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے چار روزہ انسداد پولیومہم کا افتتاح کردیا

منگل 11 دسمبر 2018 00:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) کمشنرسبی ڈویژن سید فیصل شاہ اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے چار روزہ انسداد پولیومہم کا افتتاح کیا جنہوں نے بچوں کو پولیوویکسین پلاکر ڈویژنل ہیڈکورٹر ہسپتال میں مہم کا باقاعدہ آغازکیا۔

(جاری ہے)

کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چار روزہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنرسبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی حفاظت کے لئے اے ایر یا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے جوان جبکہ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورس کے جوان فرائض سرانجام دیں گے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے کہا چار روزہ پولیو مہم کے دوران دو تحصیل اور 24یونین کونسل میں 44ہزار سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے،پولیو مہم کے دوران 42 فکس سینٹر،10 ٹرانسزٹ پوائنٹس جبکہ 185 موبائل ٹیمیں بچوں کو انسداد پولیوقطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں