فرنٹیئرکوربلوچستان کی آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود و اسلحہ برآ مد کرلیا، ترجمان ایف سی

منگل 11 دسمبر 2018 19:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) فرنٹیئرکوربلوچستان نیآپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علا قوں میں کارروائیاں کر کے بڑی تعداد میں گولہ بارود و اسلحہ برآ مد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق منگل کو فرنٹیئر کوربلوچستان نیآپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علا قے، ژ وب میںافغان بارڈر پر کاروائی کرتے ہوئے 1212کلو گرام ایکسپلوسو ، 13عددایس پی جی9راکٹ برآمد کر لئے جبکہ دوسری کارروائی بلوچستان کے علا قے سبی میں کی گئی جس میں بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔برآمد شدہ اسلحہ میں 20کلو گرام ایکسپلوسو ، 02عدد اینٹی ٹینگ ما ئنز،10عددمارٹر شیل ،02عدد راکٹ ،02عددآر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں