جھل مگسی ،گنداواہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق، دوسرا زخمی

منگل 11 دسمبر 2018 19:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) جھل مگسی کے علا قے گنداواہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو جھل مگسی کے ہیڈکوارٹر گندواہ میں نامعلوم افراد نے اچانگ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ملزمان فرار پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش اور زخمی کوفوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداددی جارہی ہے فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے دریں اثناء کوئٹہ کے قریب خانوزئی کے مقام پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے عالم خان نامی شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں