نئی حکومت بلوچستا ن کی ترقی وخوشحالی پر خصوصی توجہ دیں عوام کو حقیقی تبدیلی ملنی چاہیے،مولانا عبدالحق ہاشمی

منگل 11 دسمبر 2018 21:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نئی حکومت بلوچستا ن کی ترقی وخوشحالی پر خصوصی توجہ دیں عوام کو حقیقی تبدیلی ملنی چاہیے ایک طرف خشک سالی ،بارشوں کا نہ ہونااوردوسری طرف آج بھی حکومتی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بارہ سے اٹھا رہ گھنٹے روزانہ ہورہی ہے جس سے معیشت وزراعت تباہ ہوگئی ہے لگتاہے موجودہ حکومت میں بھی بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق ملنا نظر نہیں آرہا بلوچستان کو ایک بار پرلولی پاپ سے ٹارخانے کی کوشش ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بھی بلوچستان کوجائز حقوق ملنا نظر نہیں آرہا وسائل سے مالا مال بلوچستان صوبائی ومرکزی حکومتوں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے پورے ملک کو وسائل فراہم کرنے والابلوچستان خود مسائل کے گرداب میں پھنس گیاہے جب تک منصفانہ اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا آئین وقانون کے مطابق سسٹم نہیں چلیگابلوچستان کو ترقی دینے سے پاکستان ترقی کرسکتا ہے سی پیک گوادر کی وجہ سے ہو اور یہاں کے عوام منصوبوں سے بے خبرا ورانہیںلاتعلق رکھیں ۔

(جاری ہے)

گیس کی سہولت ،سیندک ،کرومائیٹ ،کوئلہ ودیگر ذخائر ومعدنیات سے ملک کے کروڑوں آباد ی مستفید جبکہ بلوچستان کے عوام آج بھی پینے کے پانی کوترس رہے ہوتعلیم وصحت کی سہولیات ناپید،نوجوان روزگار کو ترس رہے ہو یہ رویہ نامناسب اور احساس محرومی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ۔اسلامی پاکستان بنے گا تو بلوچستان خوشحال ہوگاجماعت اسلامی بلوچستان کے ساتھ صوبائی ومرکزی حکومتوں کی زیادتیوں کے خلاف آوازاُٹھاتی رہیگی قومی جماعتیں بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہوجائیں ۔

بلوچستان کے لاپتہ افراد کو بازیاب ،نوجوانوں کو روزگار اورتعلیم وصحت کے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں صوبہ بھر میں پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے ڈیمزبنائی جائیں اور زراعت ومعیشت پر خصوصی توجہ دیں ۔بلوچستان میں ریلوے ٹریک،نئی ٹرینزچلانے سمیت شاہراہوں کی تعمیر پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے عوامی اجتماعی پراجیکٹ شروع کرکے عوام کا اعتماد بحال کیاجائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں