کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں مختلف حادثات واقعات میں بچوں سمیت5افراد جاں بحق، پانچ زخمی

منگل 11 دسمبر 2018 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں 2بچوں سمیت 5افراد ہلاک اور 5افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کی زد میں آکر ایک 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیاجبکہ کوئٹہ ہی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک شخص زین اللہ سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور موقع سے فررا ہوگئے۔

(جاری ہے)

واشک میں تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے مال مویشی چرانے والا نو سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد نے عدالت سے پیشی سے واپس جانے والے افراد پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا خانوزئی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص عالم خان ہلاک جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے حب میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیاپولیس اور لیویز نے نعشوں اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں