ایران کے شہرزاہدان میں پاک ایران جوائنٹ بارڈرکمیشن کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہ

منگل 11 دسمبر 2018 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) ایران کے شہرزاہدان میں پاک ایران جوائنٹ بارڈرکمیشن کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

مشترکہ اجلاس میں سرحدی امور سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا ،،سہ روز اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ کل جاری کیا جائے گا ،پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن بائیس واں اجلاس زاہدان میں جاری ہے، ،اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹراخترنذیر کررہے ہیں، وفد میں آئی جی پولیس محسن حسن بٹ اوردیگرمتعلقہ حکام شامل ہیں، اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے نائب گورنر برائے سیکورٹی محمد ہادی مرعشی کررہے ہیں،تین روزہ اجلاس کے دوسرے روز سرحد پر سیکورٹی ،تجارت،آمدورفت کے علاوہ سمنگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ اقدامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی،کمیشن کا مشترکہ اعلامیہ (آج) 12 دسمبر کواجلاس کے اختتام پر جاری کیاجائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں