لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں کمیشن کی سماعت کوئٹہ میں دوسرے روز بھی جاری رہی

دو روز میں مجموعی طور پر 26لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ،چھ لاپتہ افراد کے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی

منگل 11 دسمبر 2018 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں قائم کمیشن کی سماعت کوئٹہ میں دوسرے روز بھی جاری رہی،کمیشن نے دو روز میں مجموعی طور پر 26لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی ،جن میں چھ لاپتہ افراد کے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی، جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق قائم کمیشن کی سربراہی کررہے ہیں،کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں ہونے والی کمیشن کی سماعت میں آج دوسرے روز 13لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی گئی ، دو روز کے دوران مجموعی طور پر 26لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی ،جن میں چھ لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے ان کے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق کی ،کمیشن کوئٹہ میں دس دسمبر سے 15دسمبر تک کوئٹہ میں سماعت کرے گا،ان چھ روزکے دوران مجموعی طور پر68لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کی جائے گی،لاپتہ افراد کاتعلق کوئٹہ،چاغی،نوشکی،تربت،قلعہ عبداللہ، پشین، کچھی، مستونگ، پنجگور، خضدار اورنصیرآباد، دالبندین،کیچ اور خاران سے ہے،اس کے علاوہ حیدرآباد،خیرپور،وزیرستان،لوئردیراورسوات سے پانچ لاپتہ افرادکے کیسز بھی زیرسماعت آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں