کوئٹہ ، یوتھ آرگنازیشن فار ڈویلپمنٹ بلوچستان کی جانب سے خشک سالی سے متاثرہ کوٹہ نیوکاہان اور مضافاتی علاقوں کے لئے سیل قائم

منگل 11 دسمبر 2018 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) بلوچستان کے گیارہ اضلاع خشک سالی سے متاثراس سلسلے میں یو او ڈی بی کی جانب سے کوٹہ نیوکاہان اور مضافاتی علاقوں کے متاثرین کی فہرست جمع کرکے امداد بروقت پہنچانے کے لئے ایک سیل قائم کر دیا تفصیلات کے مطابق یوتھ آرگنازیشن فار ڈویلپمنٹ بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت نبی بخش مری مرکزی دفتر ہزارگنجی میں منعقد جس میں تنظیم کے عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تنظیم کے صدر نے انہیں بلوچستان کے 11 اضلاع کو خشک سالی متاثر ہونے کی حکومت بلوچستان کی رپورٹ پر اگاہی دی جس کے بعد متفقہ طورپر نیوکاہان اور مضافاتی علاقوں کے لئے ایک سیل ۔

(جاری ہے)

بنام خشک سالی سے متاثرین کی بروقت مدد ۔ قام کی گی ۔ تمام عہدیداروں اور ممبران سے فہرست جلد تیار کرنے کی ہدایات اور انتظامیہ اور پی ڈی ایم سے صدر نبی بخش مری کو رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا اس موقع پر انہوں نے حکومت سے متاثرین کو بروقت سامان کی ترسیل کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں