بلوچستان سمیت کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، ایم ڈی امین راجپوت

منگل 11 دسمبر 2018 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی امین راجپوت نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی کم فراہمی کا سوئی سدرن گیس کمپنی کو خود احساس ہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لئے ایل پی جی کے ایئرمیکس پلانٹس لگانے کے منصوبے تیار کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو ‘ ملک نعیم بازئی اراکین اسمبلی سید فضل آغا ‘ مبین احمد خلجی ‘ اختر حسین لانگو ‘اصغر ترین ‘ ملک سکندر ایڈووکیٹ ‘ نصراللہ زیرے سمیت سابق صوبائی وزیر بابو امین عمرانی اور ریاض نوشیروانی سمیت دیگر حکام نے ملاقات کی اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی امین راجپوت ڈپٹی ڈائریکٹر عمران فاروقی اور مینجمنٹ کے دیگر سینئر ارکان موجود تھے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی سے ملاقات میں کہا کہ کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں سردی کے موسم میں گیس پریشر کی شکایت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر کے حوالے سے صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ملاقات کے دوران شہر میں گیس پریشر میں کمی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کوئٹہ اورصوبہ کے دیگر علاقوں میں گیس کی فراہی کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا ایس ایس جی سی کی انتظامیہ نے اراکین اسمبلی کی جانب سے بیان کئے گئے مسائل اور خدشات کو توجہ سے سنا اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ایم ڈی ایس ایس جی سی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے تمام ضلعوں بشمول کوئٹہ میں گیس کے حوالے سے مسائل بخوبی واقف ہیں محدود وسائل میں رہتے ہوئے حتیٰ الامکان انہیں حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی کم فراہمی کا سوئی سدرن گیس کو خود احساس ہے سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لئے ایل پی جی کے ایئرمیکس پلانٹس لگانے کے منصوبے تیار کئے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں