تربت یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2019 میں مختلف پروگرام میں داخلہ ،انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو 15دسمبر2018 منعقد ہوںگے،اعلامیہ

منگل 11 دسمبر 2018 23:49

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء)یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تربت یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2019 میں مختلف پروگرام میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کواطلاع دی گئی ہے کہ انکے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو 15دسمبر2018 بروز ہفتہ صبح 10بجے یونیورسٹی مین کیمپس میں انکے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوںگے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق تمام امیدوار وں سے کہاگیاہے کہ وہ انٹری ٹیسٹ و انٹرویومیں شامل ہونے کے لئے اپنے اصل شناختی کارڈ یا ب فارم اور اصل تعلیمی اسناد کے ہمراہ ایم-8 روڈ پر واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس تشریف لائیں۔اعلامیہ کے مطابق میرٹ لسٹ 20 دسمبر کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں آویزاں کیاجائے گا۔جبکہ کلاسز کا آغاز یکم جنوری 2019سے ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں