محکمہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ،انجینئربشراحمد آغا

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی طرز پر تمام ٹیکنیکل پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے،بلوچستان ایگریکلچرانجینئرز ایسوسی ایشن

بدھ 12 دسمبر 2018 22:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) بلوچستان ایگریکلچرانجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر انجینئربشراحمد آغا نے کہا ہے کہ محکمہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی طرز پر تمام ٹیکنیکل پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ایگریکلچر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انتخابات میں انجینئر بشیراحمد آغا صدر، انجینئر ملک محمد رفیق سیلاچی نائب صدر، انجینئر زاہد علی جنرل سیکرٹری ،انجینئر عبدالستار جوائنٹ وائس صدر ، انجینئر محمد اکبر کاکڑ جوائنٹ سیکرٹری ، انجینئر ملک فرید پریس سیکرٹری ، انجینئر زبیر حسیب خزانہ سیکرٹری ،انجینئر کاشف اللہ خان آفس سیکرٹری اور انجینئر لیاقت علی زہری پریس ایڈوائزر منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

انجینئر بشیر احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان کے انجینئر اسوقت گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں صوبائی حکومت انجینئرز کے جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انجینئرز نامساعد حالات کے باوجود صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر کے انجینئرز نے ہم پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختوا کی طرز پر تمام ٹیکنیکل پوسٹوں کو اپ گریڈکرنے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ ملاز مین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں