کوئٹہ ،نام نہاد قوم دوست فاشسٹ پارٹی اپنے ہی قوم کیلئے مشکلات کھڑی کرنے میں اب بھی پیش پیش ہے،سید محمد رضا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:49

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نامزد امیدوار حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا نے کہا ہے کہ نام نہاد قوم دوست فاشسٹ پارٹی اپنے ہی قوم کیلئے مشکلات کھڑی کرنے میں اب بھی پیش پیش ہے ۔

(جاری ہے)

سیاسی نظریاتی اختلاف کیلئے دلیل و منطق کا ہونا ضرروی ہے لیکن انکے پاس جھوٹ کے سوا کچھ کہنے کو ہی نہیں فاشسٹ نام نہاد قوم دوست پارٹی نے خدمت کے بجائے قومی تشخص کو مشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے مسلسل متنازعہ نمائندوں کو پارٹی ٹکٹ دینا خدمت نہیں قوم سے خیانت کے مترداف ہے۔

آغا رضا نے کہا کہ ہزارہ قوم کے سپوتو کا مادر وطن کی دفاع کیلئے لا زوال قربانیاں تاریخ کا حصہ ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن ایک مفاد پرست لیبرل ٹولہ اپنی ذاتی مفادات کیلئے اس تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہے۔ضمنی الیکشن پی بی 26 کے باشعور عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے ان مفاد پرست عناصر کو شکست دیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اتحاد بین المسلمین کے داعی واحد دینی سیاسی جماعت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں