بلوچستان ہائیکورٹ، قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں پر انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے آئینی درخواست سماعت کے لئے منظور

بدھ 12 دسمبر 2018 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں پر انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے آئینی درخواست دائرکر نے کے بعد سماعت کے لئے منظور کرلی گئی فریقین کو نوٹسز جاری کر دی گئی درخواست کی سماعت چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل بینچ نے کی درخواست گزار نادر خان کی جانب نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نصیب اللہ ترین نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ اور عظمی کی جانب سے عام انتخابات سے قبل کوئٹہ کی اسر نوحلقہ بندیاں کرنے کی ہدایت کی تھی عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئٹہ کے حلقوں پر انتخابات کروائے عدالتی حکم کے بعد متعلقہ حلقوں پر انتخابات غیر آئینی ہیںکوئٹہ کے تینوں قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر کرائے گئے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیںدو رکنی بینچ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی عدالت نے الیکشن کمیشن پاکستان، صوبائی الیکشن کمشن کو نوٹسز جاری کردئیے عدالت نے کوئٹہ سے منتخب تینوں ارکان اسمبلی اور 8 ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی نوٹسز جاری کردئیے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں