پشتونخواملی عوامی پارٹی کا صوبائی کابینہ کا اجلاس

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ، ڈسٹرکٹ کونسل حدود میں رد وبدل ، تبدیل کرنے ،کارپوریشن کے حدود میں توسیع کے عوام دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کردیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے بیانمیں گذشتہ دنوں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے حدود میں رد وبدل ، تبدیل کرنے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حدود میں توسیع کے عوام دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت ایسے عوام دشمن فیصلے بغیر کسی سٹیک ہولڈرکو اعتماد میں لیئے کررہی ہے جوکہ مکمل طور پر ہمارے عوام کیلئے ناقابل قبول ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی کوئٹہ کے میونسپل کارپوریشن کے حدود کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف اُس وقت زبردست عوامی تحریک چلی اورپارٹی کے مرحوم رہنماء عبدالرحیم مندوخیل نے تاریخی بھوک ہڑتال کی جس کے بعد اس وقت کی حکومت کو اپنا عوام دشمن فیصلہ واپس لینا پڑااور بڑے عرصے تک بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

اور اب بھی اگر حکومت نے اپنا عوام دشمن فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر موجودہ حکمرانوں کو عوامی قہر وغصب کا سامنا کرنا ہوگا۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ حکومت میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کے حدود کوبرقرار رکھتے ہوئے نئی مرد م شماری کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کے وارڈ اور یونین کونسل کی نئی حلقہ بندیاں کرے ۔اور اس حلقہ بندیوں کے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے ایسا واضح طریقہ کار اختیار کیا جائے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وارڈز اور ضلع کوئٹہ کے یونین کونسلز اور ان کے وارڈز کی آبادیاں برابر ہو۔

اور کسی بھی حلقے کے عوام کی حق تلفی نہ ہو۔تاکہ عوام کو نئی آبادی کے مطابق اپنے یونین کونسل اور وارڈ کیلئے نمائندہ گان منتخب کرسکے اور بلاجواز نئے تنازعات پیدا کرنے کے سبب نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں صوبائی حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس اتنے وسائل موجود ہی نہیں کہ وہ مجوزہ توسیع کردہ حلقوں کو شہری اور دیگر سہولیات فراہم کرسکے ۔ لہٰذا عقل سلیم کا تقاضا یہ ہے کہ حکومت نئے تنازعات پیدا کرنے اور اس میں الجھنے کی بجائے موجودہ بلدیاتی اداروں کو ضروری اختیارات دیتے ہوئے موجود وسائل کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں