پچھلی حکومتوں نے شعبہ صحت کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی، نصیب اللہ مری

بدھ 12 دسمبر 2018 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے بد ھ کے روز مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک اور سرکاری ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین کا دوہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان،سیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ودیگر متعلقہ حکام ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے دونوں ہسپتالوں کے دورے کے دوران لیبارٹریز ،میڈیسن اسٹور اور شعبہ حادثات سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور شعبہ جات کے متعلقہ ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف سے تفصیلی بات چیت بھی کی ۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر ہسپتالوں کی ابتر صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے شعبہ صحت کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی ۔

(جاری ہے)

شعبہ صحت جدید خطوط پراستوار کرنا اور عوام کو بہترین طبی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی تک آسان رسائی موجودہ مخلوط صوبائی حکومت اور انکی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو بہترین سہولیات صحت کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت غریب عوام کو صحت کارڈ بھی جاری کررہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ہسپتالوں کی انفراسٹکچربہتر بنانے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے سمیت دیگر ضروری طبعی آلات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے بعد ازیں صوبائی وزیرنے بنیادی مرکز صحت منزکی کا بھی اچانک دورہ کیا جہاںادھوری کوارٹرز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ مکمل ادائیگی کے باوجود نامکمل تعمیراتی کام نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ یہ عوام کے پیسوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ اور آفیسران کی غفلت اور لاپروائی کی انتہاہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشین کو سختی سے ہدایت کی یہ کیس نیب اور اینٹی کرپشن کے حوالے کیاجائے انہوں نے کہاکہ ایک ایک پائی کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں کسی صورت بھی عوام کے پیسوں کاضیاع برداشت نہ کیا جائے گا صوبائی وزیرنے منزکی کے بنیادی مراکز صحت میں صفائی کاخیال نہ رکھنے پر متعلقہ شعبہ کے تما اسٹاف کو معطل کرنے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں