ایم ایس سول ہسپتال کا عوامی شکایات پر رات گئے مختلف شعبہ جات کا اچانک معائنہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایم ایس سول اسپتال کا عوامی شکایات پر رات گئے مختلف شعبہ جات کا اچانک معائنہ نرسنگ سپریٹنڈنٹ سمیت چار نرسنگ اسٹاف کو معطل جبکہ فرائض سے غفلت برتنے پر آر ایم او نائٹ کو ڈیوٹی سے فارغ کرکے محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ترجمان سول اسپتال کوئٹہ کے مطابق گزشتہ شب میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے عوامی شکایات پر اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا اچانک معائنہ کیا اور غیر حاضر اور فرائض سے غفلت برتنے پر نرسنگ سپریٹنڈنٹ اسٹاف نرسسز اور آر ایم کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے واضح کیا کہ بنیادی فرائض سے غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی معطل اسٹاف اندر معیاد تین روز غیر حاضری کی ٹھوس وجوہات کے ساتھ تحریری جواب داخل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف انظباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ شہر کے وسط میں واقع ہے جہاں مریضوں کی آمد و رفت صوبائی دارالحکومت کے کسی بھی دیگر اسپتال سے کہیں زیادہ ہے ایسے حالات میں سوئپر سے لیکر ذمہ دار افسران تک ہر اہلکار کی ڈیوٹی کی پابندی لازمی ہے کیونکہ فرائض سے کسی بھی طرح کی غفلت قیمیتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے محکمہ صحت براہ راست بہت سے ایسے غریب افراد کی ریلیف کا ذریعہ ہے جن کے پاس وسائل نہیں اس کے علاوہ بھی شہر کے صاحب حیثیت افراد سرکاری اسپتالوں میں طبی ماہرین کی خدمات کا حصول چاہتے ہیں کیونکہ بلا شبہ حکومت کے پاس لگ بھگ ہر شعبے کے ایسے طبی ماہرین موجود ہیں جن میں بعض کی خدمات نجی سطح پر میسر نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ عبدالماجد کی ذاتی توجہ سے سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں خاطر خواہ اصلاحات لائی گئی ہیں اور سرکاری سطح پر ہر غریب و امیر کو یکساں طور پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ ماضی میں کیا کچھ ہوا اس کا جواب اس وقت کے ذمہ دار ہی دے سکتے ہیں تاہم اب ہم ماضی کی ان منفی روایات کو ختم کرکے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں