مسلم لیگ(ن) صوبائی حکومت کے عوام دوست فیصلوں کا خیر مقدم کرتی ہے ،جمال شاہ کاکڑ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، ڈپٹی میئر کوئٹہ محمدیونس بلوچ ، سابق میئر کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ، نسیم الرحمن ملاخیل ، سرداراللہ داد بڑیچ نے صوبائی کابینہ کی جانب سے میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی حدود میں توسیع کرتے ہوئے یونین کونسلزکیچی بیگ شادینزئی، بلیلی اور سرہ غڑگئی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کو میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں شامل کرنے اور کچلاک یونین کونسل کچلاک کو میونسپل کمیٹی کچلاک ڈسٹرکٹ کوئٹہ جبکہ یونین کونسل صدر سمالان کو میونسپل کمیٹی سنجاوی بمقام زیارت قراردینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کوسہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) موجودہ حکومت کے ہر مثبت فیصلے کر خیر مقدم کرتی ہے اور عوام دشمن فیصلے کی مخالفت کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے موجودہ صوبائی کابینہ کی جانب سے ونین کونسلزکیچی بیگ شادینزئی، بلیلی اور سرہ غڑگئی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کو میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی موجودہ حکومت کویقین دلاتی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں مسلم لیگ حکومت کا بھر پور ساتھ دے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں