صوبائی محتسب کی ہدایت پر چلتن ہائوسنگ سکیم ائیر پورٹ روڈ کوئٹہ میں کمیو نٹی حال کے نزدیک محکمہ واسا نے نئے ٹیو ب ویل واٹر سپلائی سکیم کو مکمل کرکے پانی کی فراہمی شروع کر دی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر چلتن ہاوسنگ سکیم ائیر پورٹ روڈ کوئٹہ میں کمیو نٹی حال کے نزدیک محکمہ واسا نے نئے ٹیو ب ویل واٹر سپلائی سکیم کو مکمل کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی ۔اس سلسلے میں چلتن ہاوسنگ اسکیم کے رہائشی نیاز محمد کا کڑ نے صوبائی محتسب بلوچستان کو درخواست کی تھی کہ محکمہ واسا او رکیسکو کے متعلقہ حکام اسکیم میں نئے ٹیو ب ویل پر کام کی تکمیل میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سکیم کے مالکان پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔صوبائی محتسب نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے واسا حکام کوان کے ذمہ ٹیوب ویل کے بقایا کام اور بجلی کی تر سیل کیلئے فوری بندو بست کرنے کے حکامات جاری کردئیے ۔جس کے بعدبجلی کی فراہمی کے ساتھ انٹر کنکشن اور صفائی کے کام کی تکمیل کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی اور شکایت کنندہ نے شکر یہ خط کے ذریعے صوبائی محتسب اور ڈ ائر یکٹر عبد المنان اچکزئی کے کارکردگی کی تعریف کی اور مسئلے کے حل کرنے پر شکریہ بھی اداکیا ۔جس کے بعد صوبائی محتسب نے کیس کو دارسی ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں