مخلص اور محنتی سرکاری ملازمین کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پروموشن سمیت انہیں ہر ممکن سہولیات اور مراعات دیئے جائیںگے،کمشنر ژوب ڈویژن

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء)کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے کہا ہے کہ مخلص اور محنتی سرکاری ملازمین کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پروموشن سمیت انہیں ہر ممکن سہولیات اور مراعات دیئے جائیںگے کسی بھی ملازم کی حق تلفی نہیں کی جائیگی تاہم وہ عوام کی خدمت کریں اور عوام کیلئے ان کے کام میں آسانیاں دیںاور ان کے کام بروقت نکالیں ۔

لوگ بھی انہیں دعائیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ پروموشن کمیٹی ژوب ڈویژن منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی حبیب الرحمن کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر دوتانی ،ڈپٹی کمشنرقلعہ سیف اللہ سیف اللہ کھتران ،ڈپٹی کمشنر ژوب عبدالجبار بلوچ ،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل منیر احمد خان کا کڑ ،ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل،اسسٹنٹ کمشنر ریوینو حضرت ولی کاکڑ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارکھان سید عثمان شاہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن امیر جان لونی ،خزانہ آفیسر لورالائی محمد نواز ،سپرنٹنڈنٹ اللہ دتہ،عبدالجلیل اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ریوینو حضرت ولی کاکڑ نے اجلاس کو بتایا کہ ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع میں عرصہ دراز سے آسامیاں خالی ہے جن میں 20فیصد ملازم کوٹہ ہے جن میں قانون گو ،پٹواری،جونیئر کلرک اور نائب قاصد شامل ہے جن کی ٖفہر ست تیار کی گئی ہے اور سینئرٹی کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے ۔کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین ہمارے دست وبازو ہیں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے پروموشن ان کا حق ہے کسی کو ان کے جائز حق سے محروم نہ کیا جائے تاہم ان کے اے سی ار اور دیگر ضروری اسناد مکمل ہوں اجلاس میں 3قانون گو ،8 پٹواری ،5 جونیئر کلرک اور 16 نائب قاصدوں کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر نائب قاصد کو جونیئر کلرک بھرتی کرنے کیلئے ان سے انٹرویو بھی لی گئی اور ان کے میٹرک کے اسناد کی ویری فیکشن چیک کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں