محکمہ انٹی کر پشن بلوچستان کے زیر اہتمام انسدادبد عنوانی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ انٹی کر پشن بلوچستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں انسدادبد عنوانی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقادکیا گیا سیمینار میں کالج کے اساتذہ وطالبات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اِس موقع پر طالبات کے درمیان انگریزی اور اردو زبان میں بد عنوانی کے نقصانات اور اِس کے خاتمے کے حوالے سے تقریری مقابلے ہوئے ۔

پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی روبینہ کنول او راسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ژوب ڈویژن شاہ زمان اور کالج کے طلباء نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر کرپشن ختم کرنا ہے ۔ جس معاشرے میں کرپشن عام ہو وہ مشکلات سے دوچار ہوتا ہے رشوت کی لعنت کو ختم کر نے کیلئے سزا و جزا کے قانون کو سخت کیا جائے اور سرعام سزائیں دلوائی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن انسانوں کے درمیان فاصلے بڑھاتے ہیں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جائیگامقررین نے کہا کہ بدعنوانی ایک ایسا مرض ہے جو انسان کو انفرادی فائدے کی طرف لے جاتا ہے ہر انسان نے ایک دن مرنا ہے جبکہ کفن میں جیب نہیں اور قبر میں الماری نہیں اور فرشتے رشوت قبول کر تے نہیں سب نے اپنا جواب دینا ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور رشوت ،دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے انسان کو بے جا اخراجات اور خواہشات رشوت پر مجبور کرتا ہے اِس لئے انسان کو محتاط رہنا چاہیے ۔

مقریرین نے رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہر شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا کردار ادا کرنے اور معاشرے میں شعور و آگا ہی مہم چلانے پر زور دیا ۔تقریری مقابلے میں کالج کے طالبات ثانیہ زرکون ،دوردانہ ارشد،ماریہ اسلم،سلطانہ ،زارہ منان اور دیگر طالبات نے حصہ لیا اور آخر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ زمان مندوخیل نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں